اتر پردیش کے شہر کانپور میں علما کا احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف قانونی کاروائی پر زور دیا گیا۔
نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف احتجاج کانپور کے روپم چوراہے پر غریب نواز ہال میں نرسنگھا نند سرسوتی کی اہانت رسول کے معاملے میں دیے گئے بیان کے خلاف احتجاجی جلسہ میں شہر بھر کے علمائے کرام نے شرکت کر کے غم و غصے کا اظہار کیا۔
علما نے کہا کہ 'اتنے دن گزر جانے اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کے باوجود نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جس افسوسناک بات ہے۔
علماء کرام نے وزیراعظم نریندر مودی کو، اسسٹنٹ کمشنر پولیس نشنک مشرا کے ذریعے میمورنڈم بھیجا جس میں نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔