اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: جینت چودھری پر لاٹھی چارج، مخالفت میں احتجاج - بجنور کے تمام وکلاء نے بھی سڑکوں پر اتر کر ریاستی حکومت کا پتلا پھونکا ہے

اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی موت کے بعد گذشتہ روز راشٹریہ لوک دل کے سینئر رہنما جینت چودھری متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے ہاتھرس پہنچے تھے اور وہ ابھی میڈیا سے مخاطب ہی تھے کہ پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔ اس لاٹھی چارج کے خلاف آج بجنور میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

protest against lathi charge on jayant chaudhary in bijnor uttar pradesh
بجنور میں احتجاج

By

Published : Oct 5, 2020, 6:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں راشٹریہ لوک دل کے قومی نائب صدر جینت چودھری اور کارکنان پر ہوئی لاٹھی چارج کے خلاف آج بجنور میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

بجنور میں احتجاج

بتا دیں کہ گذشتہ روز راشٹریہ لوک دل کے قومی نائب صدر جینت چودھری ہاتھرس میں میڈیا سے مخاطب ہو رہے تھے کہ اسی دوران اچانک پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کر دیا تھا، جسے لے کر آج بجنور میں سیکڑوں افراد اور آر ایل ڈی رہنماؤں نے سڑک جام کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے یوپی کے وزیر اعلی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور اس موقع پر صدر کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔

بجنور میں احتجاج

یہ تصویریں ہیں بجنور کے ججی چوک اور نمائش چوک علاقے کی جہاں آج احتجاج کیا جا رہا ہے۔

بجنور میں احتجاج

لاٹھی چارج کو لےکر ضلع بھر میں راشٹریہ لوک دل کے سیکڑوں رہنماؤں اور کارکنان نے سڑکوں پر اتر کر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ ساتھ ہی بجنور کے تمام وکلاء نے بھی سڑکوں پر اتر کر ریاستی حکومت کا پتلا پھونکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details