ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے بہار گیٹ پر 'لوک تنتر بچاؤ مورچہ' کے عہدے داران اور ممبران نے مہنگائی کے خلاف کیا۔
مرادآباد: مہنگائی کے خلاف احتجاج ہاتھوں میں پوسٹر لے کر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے صدر جمہوریہ کے نام ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر لگام لگائے۔
لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے ممبر عابد حسین نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کے دام آسمان چھو رہے ہیں۔ ساتھ ہی سرسوں کے تیل کے دام بڑھ جانے سے گھر کا بجٹ بھی بگڑ چکا ہے۔ بڑھتے تیلوں کے داموں پر حکومت کو روک لگانی چاہیے۔
لوک تنتر بچاؤ مورچہ کے سمند پاسوان نے مہنگائی پر بولتے ہوئے کہا کہ 'ملک بھر میں لگاتار مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور ریاست میں لاک ڈاؤن کے چلتے لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دے پا رہی ہے۔ لگاتار بڑھ رہی بے روزگاری کے لیے حکومت کو خاص قدم اٹھانے چاہیے۔
واضح رہے کہ جہاں ایک طرف پورے ملک میں کورونا جیسی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ ان حالات میں لوگوں کے پاس کاروبار نہیں ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، وہیں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔