اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: مہنگائی کے خلاف احتجاج - مرادآباد نیوز

دن بہ دن بڑھتی مہنگائی، آسمان کو چھوتی سبزیوں کے دام نے ہر گھر کا بجٹ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اسی کے تعلق سے خواتین نے مراد آباد میں کلکٹر دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

مرادآباد: مہنگائی کے خلاف احتجاج
مرادآباد: مہنگائی کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 19, 2020, 3:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں آسمان کو چھوتے سبزیوں کے دام نے ہر گھر کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔ اسی ضمن میں خواتین نے مرادا آابد میں کلکٹر دفتر کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے حکومت کے خلاف ناراضی ظاہر کی۔

مرادآباد: مہنگائی کے خلاف احتجاج

وہیں خواتین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں کوئی سہولت نہیں دی گئی۔

بجلی کا بل جمع نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی گئی، جبکہ بچوں کی اسکول فیس میں کوئی راحت نہیں دی گئی اور اس کے بعد دودھ، دہی، ڈیری پروڈکٹ کے ساتھ ساتھ ہی آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی روز مرہ کی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہر ایک گھریلو خواتین کی پریشانیوں کے ساتھ ہی گھریلو بجٹ بگڑ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گشتہ دنوں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے ہر انسان کے گھر کا بجٹ پہلے سے ہی بگڑا ہوا چل رہا ہے اور اوپر سے اب مہنگائی کی مار انسان کی کمر توڑ رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مہنگائی کو قابو میں کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details