کانپور میں سماج وادی پارٹی کے اسٹوڈنٹس ونگ کے کارکنان نے رسوئی گیس کے سلنڈر کے بڑھے ہوئے دام سے ناراض ہو کر مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور مظاہرہ کیا۔
کارکنان نے گیس سلنڈر کے اوپر لکڑی رکھ کر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ طلباء کا کہنا ہے 144 روپے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے۔ ایک طرف غریب عوام کو سرکار چولہا اور سلینڈر بانٹ رہی ہے وہیں دوسری طرف لگاتار گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس کی وجہ سے غریب لوگ سیلنڈر خرید نہیں پاتے ہیں اور لکڑی جلانے کو مجبور ہو جاتے ہیں۔