اردو

urdu

دیوبند: متعدد مطالبات کو لے کر کسان یونین کا دھرنا

By

Published : Jan 10, 2020, 8:58 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دیوبند میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے کاشتکاروں کو گنےّ کے بقایہ کی ادائیگی سمیت متعدد مطالبات کرتے ہوئے تحصیل احاطہ میں جمعہ کے روز احتجاجی دھرنا دیا۔

دیوبند: متعدد مطالبات کو لے کر کسان یونین کا دھرنا
دیوبند: متعدد مطالبات کو لے کر کسان یونین کا دھرنا

کاشتکاروں نے فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے تحصیلدار کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔

تحصیل احاطے میں منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے تحصیل صدر ایشورچند آریہ نے کہا کہ 'گنےّ کی پاتیّ کو جلانے کے نام پر انتظامیہ کسانوں کو غیرضروری طور پر ہراساں کررہی ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے ، جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

دیوبند: متعدد مطالبات کو لے کر کسان یونین کا دھرنا

انہوں نے کہا کہ 'شوگر ملوں کے ذریعہ کورٹ کی ہدایت کے باوجود 14 دن کے اندر گنےّ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں شوگر فیکٹرز پر کسانوں کا پرانہ بھی بقایہ چلا آرہا ہے۔'

اس دوران کسانوں نے تحصیلدار آشوتوش کمار کو ایک میمورنڈم سونپا۔

چار نکاتی میمورنڈم میں 'کسانوں کو گنے ّکی پاتی کو کاٹنے کے لئے مفت آلات کی فراہمی، حکومت کی طرف سے گنے کی پاتی کو اٹھانے کے انتظامات، گاگنولی مل پر بقایہ کی ادائیگی، کھٹولی سے ناگل ریلوے اسٹیشن تک ریلوے لائن کا راستہ بنانے اور کھیتوں میں گھوم کر فصلوں کو تباہ کرنے والے جانوروں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا گیا۔'

تحصیلدار نے یقین دہانی کرائی کہ 15 دن کے اندر اندر بے سہارا گائے پکڑ کر گاؤ شالہ بھیجی جائیں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے جلد ہی دیگر مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details