ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں علاقائی عوام کے احتجاج کو نظرانداز کرکے دنكور کے امر پور میں ڈمپنگ گراؤنڈ تعمیر کیا جا رہا ہے جو لاکھوں افراد کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔ اس کے خلاف آج آٹھویں دن علاقے کے سیکڑوں گاؤں والوں نے ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف مہاپنچایت کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نوئیڈا میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ واضح رہے کہ دنکور کے امر پور اور راج پور علاقے کے گاؤں کے گرام پردھان کے علاوہ سیکڑوں گاؤں کے لوگ ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف احتجاج پر بیٹھے ہیں۔
ایکتا سنگٹھن کے بینر تلے دھرنا دینے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر ہوئی تو علاقے کے ہزاروں افراد بیماری کا شکار ہوجائیں گے۔
نوئیڈا میں ڈمپنگ گراؤنڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ یہ بھی پڑھیں: 'مرکزی اور ریاستی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم'
علاقے کے لوگوں کی زندگی اور ماحولیاتی نظام متاثر ہوگا۔ علاوہ ازیں مجوزہ ایئر پورٹ، فلم سٹی، یونیورسٹی اور دیگر سوسائٹی کے بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں کسی بھی صورت میں ڈمپنگ گراؤنڈ بننے نہیں دیں گے۔ لیکن ان کے احتجاج ابھی تک بے اثر ہیں۔ انتظامیہ شنوائی نہیں کر رہی ہے۔
اس علاقے کے سیکڑوں گاؤں کے علاوہ، سی آر پی ایف کے ڈپٹی کمانڈنٹ وکرم سنگھ، کرنل سبودھ دھرمیندر ناگر ڈمپنگ گراؤنڈ کے خلاف ابھی بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔