اترپردیش کے ضلع بریلی میں جن کلیان سوسائٹی نے چائنیز سامان کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں ںے شہر کے سیٹھ دامودر پارک میں جمع ہوکر تمام کارکنان اور عہدے داران نے کہا کہ ہمارے تقریباً بیس سے زائد جوان ہلاک ہوئے ہیں لیکن مرکزی حکومت نہ جانے کس موقع کی تلاش میں ہے۔
بریلی: چین کے خلاف احتجاج، چینی صدر کا پتلا نذر آتش
بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان باہمی تصادم کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ وہیں بریلی میں جن کلیان سوسائٹی کے عہدے داران نے ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر چینی صدر کا پتلا نذر آتش کیا۔
بریلی: چین کے خلاف احتجاج، چینی صدر کا پتلا نذر آتش
اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں ہے بلکہ منہ توڑ جواب دینے کا ہے۔ جوانوں کا بدلا لینے کا صحیح وقت یہی ہے۔ جس طرح بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائک کر کے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اُسی طرز پر اب بھی حکومت کو سرجیکل اسٹرائک کر کے دنیا کے سامنے ایک نظیر پیش کرنی چاہیے۔