اردو

urdu

ETV Bharat / state

چین کے خلاف سڑکوں پر احتجاج - چین کے خلاف احتجاج

بھارتی فوجیوں کی شہادت کے بعد متھرا میں عوام چین کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔ وہیں چینی صدر کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہے۔

protest against china in mathura
چین کے خلاف سڑکوں پر احتجاج

By

Published : Jun 17, 2020, 12:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں چینی صدر شی جنپنگ کے خلاف سماجی تنظیم کے کارکنوں نے شہر کے کرشنا نگر چوراہے پر احتجاج کیا۔ اس دوران کارکنان نے مجسمہ بھی جلایا، بھارتی فوجیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ فوجی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، دوستی کے نام پر چین نے دھوکہ دیا۔ اس طرح کے نعرے فضا میں بلند ہوئے۔

چین کے خلاف سڑکوں پر احتجاج

پیر کی رات چین نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ بھارت چین سرحد پر جھڑپیں کی جس میں 20 بھارتی فوجی شہید ہوگئے۔ بدھ کے روز انڈین سمتا فاؤنڈیشن کے کارکنان نے چینی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور شہر کے کرشنا نگر چوراہے پر پتلا جلایا۔ چین نے بھارت کو توڑ ڈالا، بھارتی فوجیوں کو چین سے بدلہ لینا چاہئے، جیسے نعرے لگائے۔

چین کے خلاف سڑکوں پر احتجاج

بھارتیہ سمتا فاؤنڈیشن کے ضلع صدر لوکیش راہی نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ چین نے دوستی کے نام پر بھارت سے غداری کی ہے۔ ہم چین کی مخالفت کرتے ہیں۔ بھارتی فوجی چین سے اینٹ کا جواب پتھر کے ساتھ دیں۔

سماجی کارکن تاراشنکر گوسوامی نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے 20 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، چین پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، دوستی کی آڑ میں چین غداری کررہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی جی سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارتی فوجیوں کو حکم دیں کہ چین سے شہید فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details