کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ بل مذہبی منافرت پھیلانے والا ہے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سےنفرت کی بنا پر یہ بل بی جے پی نے منظور کی ہے۔
ضلع بہرائچ کے پیپل تراہے پر کانگریس کارکنان نے سی اے بی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بل کی کاپیوں کو نذرآتش کر دیا۔ اس دوران انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
اس دوران کانگریس شہر صدر شیخ ذکریا نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک کا ایسا وزیر لا رہا ہے جو خود تڑی پار و مجرم ہے جو آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یہ بل لایا ہے یہ بل ہمیں بالکل بھی منظور نہیں ہے۔
بہرائچ میں کانگریس کارکنان کا احتجاج انہوں نے کہا کہ کانگریس اس بل کے خلاف ضرورت پڑی تو جیل بھی جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہے عوام کی توجہ مہنگائی و بےروزگاری سے ہٹانے کے لیے اس قسم کے بل پیش کر کے عوام کو بھٹکا رہے ہیں۔
شیخ ذکریا نے کہا کہ بہرائچ کی عوام اس بل کی پرزور مذمت کرتی ہے۔اس موقع پر کانگریس کارکنان کے علاوہ شہر کے تمام سرکردہ افراد بھی اس بل کے خلاف احتجاج میں شامل رہے اور احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔