اردو

urdu

ETV Bharat / state

”شہریت ترمیمی بل کے خلاف آخری سانس تک لڑتے رہیں گے“

شہریت ترمیمی بل کے خلاف رکن اسمبلی توصیف عالم نے کہا کہ آج مسلمانوں کو آئندہ دلت و دیگر پچھڑوں طبقوں کو اسی طرح یہ حکومت ہراساں کرتی رہے گی، لہٰذا مذہب اور ذات برادری کی باتیں بھلاکر تمام لوگوں کو اس بل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے-

”شہریت ترمیمی بل کے خلاف آخری سانس تک لڑتے رہیں گے“
”شہریت ترمیمی بل کے خلاف آخری سانس تک لڑتے رہیں گے“

By

Published : Dec 14, 2019, 5:10 PM IST


ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں شہریت ترمیم بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

کشن گنج ضلع میں واقعہ بہادرگنج اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی توصیف عالم کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مشہور عالم دین مولانا جرجیس انصاری، سابق چیئرمین فیاض عالم، سیمانچل کے مشہور شاعر تبریز ہاشمی، راشٹریہ جنتا دل کے نوجوان رہنما افتخار عالم، کامران عالم، نوید عالم وغیرہ خصوصی طور پر شریک ہوئے-

”شہریت ترمیمی بل کے خلاف آخری سانس تک لڑتے رہیں گے“

اس موقع پر ایل آر پی چوک میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف رکن اسمبلی توصیف عالم نے کہا کہ مرکزی وزیر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی اس بل کے ذریعہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو آئندہ دلت و دیگر پچھڑوں طبقوں کو اسی طرح یہ حکومت ہراساں کرتی رہے گی، لہٰذا مذہب اور ذات برادری کی باتیں بھلاکر تمام لوگوں کو اس بل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے.

رکن اسمبلی نے کہا کہ آج سے میں نے اس کالے قانون کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کردیا ہے اور اس وقت تک اس مہم کو چلاتا رہوں گا جب تک کہ حکومت اسے واپس نہ لے-
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی-

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی توصیف عالم نے کہا کہ شہریت ترمیم بل غیر قانونی ہے، یہ آئین کے خلاف ہے، کسی بھی اعتبار سے یہ بل صحیح نہیں ہے-
وہیں مولانا جرجیس نے کہا کہ اسلام امن و شانتی کا پیغام دیتا ہے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں، سکون چاہتے ہیں اور اپنے وزیر اعظم کا احترام کرنا چاہتے ہیں لیکن اگر یہ ہمارے ساتھ اسی طرح ظلم و زیادتی کرتے رہے تو ہم چپ بیٹھنے والے نہیں ہیں، اپنے حقوق کے لئے ہم آخری سانس تک لڑتے رہیں گے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details