اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف دیوبند میں بھی مظاہرہ - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اترپردیش کی راجدھانی سمیت کچھ شہروں میں جاری مظاہروں کی کڑی دیوبند سے بھی جڑ گئی۔

سی اے اے کے خلاف دیوبند میں بھی مظاہرہ
سی اے اے کے خلاف دیوبند میں بھی مظاہرہ

By

Published : Jan 27, 2020, 11:47 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:15 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں عیدگاہ پر تقریبا 250 مسلم خواتین دیر شام غیر معینہ مدت کے لیے مظاہرے پر بیٹھ گئیں۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہی خواتین میں دو برس کی بچی سے لے کر80 برس کی بزرگ خاتون بھی شامل تھیں۔

مظاہرے کی جگہ پر لگے کیمپ کے نیچے بیٹھیں خواتین کا کہنا ہے کہ سی اے اے سیاہ قانون ہے جو مذہبی تفریق کو بڑھائے گا۔ حکومت کو اسے واپس لینا ہوگا۔

خواتین کے مظاہرہ سے چوکنا ضلع انتظامیہ نے صورتحال سے نپٹنے کے راستے تلاش کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس کے جوانوں نے مسلم اکثریتی علاقوں میں مارچ کیا اور مظاہرہ کی جگہ کے آس پاس تعینات ہوگئے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details