ارود کے مشہور شاعر منوررانا کی صاحبزادی سمیہ رانا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'شاہین باغ' کی عورتوں نے جو مظاہرہ کیا ہے، اس سے سبق لیتے ہوئے ہم بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین باغ کا احتجاج اس لیے کامیاب ہوا کیونکہ وہاں کی پولیس نے ان کے ساتھ بہتر برتاؤ کیا اگر لکھنؤ ضلع انتظامیہ اورپولیس ہمیں تعاون کرتی ہے تو ہم یہاں پر اس وقت تک بیٹھیں گی جب تک یہ قانون واپس نہیں ہو جاتا۔
سمیہ رانا نے کہا کہ'احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔' اور ہم اسے پرامن طریقے سے کریں گے تاکہ اس میں تشدد نہ پھیلے اسی لیے صرف عورتوں اور بچوں کو احتجاج میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دھرنے میں مرد حضرات شامل ہوگئے تو پولیس کو موقع ملے گا اور نتیجے کے طور پر احتجاج دوسری جانب رخ اختیار کرلے گا جو ہم نہیں چاہتے۔