مظاہرین نے اس کے بعد ڈی ایم کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی سونپا۔ کانگریس نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ذریعے منتخب حکومت کو گرانے کے معاملوں میں مداخلت کریں تاکہ جمہوریت محفوظ ہو سکے۔
کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ - kumara swami govt collapsed
بی جے پی کے ذریعے کانگریس ایم ایل ایز کو مبینہ طور پر خریدنے اور بی جے پی حکومت قائم کرنے کے خلاف بارہ بنکی میں کانگریسی کارکنان نے ڈی ایم دفتر پر زبردست احتجاج کیا۔
کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ
خیال رہے کہ کرناٹک میں زبردست سیاسی گھمسان کے بعد کمار سوامی مخلوط حکومت ووٹنگ کے دوران اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ ووٹنگ کے دوران حکومت کو 99 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی اور اس کی حلیف کو 105 ووٹ ملے تھے۔
ریاست میں کانگریس اور جنتادل ایس کی مخلوط حکومت 23مئی 2018کو قائم ہوئی تھی اور ٹھیک 14ماہ بعد یہ حکومت گرگئی ۔