مرادآباد:فوج میں بھرتی کے لیے شروع کی گئی مرکز کی نئی 'اگنی پتھ' اسکیم Agnipath Scheme کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اتر پردیش کے مرادآباد میں راشٹریہ لوک دل کے کارکنان اور عہدے داروں نے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی۔ راشٹریہ لوک دل نے مرادآباد ڈی ایم کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا کہ فوج میں چار سال کی بھرتی کا منصوبہ بند کیا جائے بلکہ پہلے کی طرح سے نوجوانوں کی بھرتی کی جائے۔ Rashtriya Lok Dal Protest Against Agnipath
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ انڈین آرمی میں بھرتی ہونے کے لیے نوجوان کافی وقت سے تیاریاں کر رہے تھے، نوجوانوں کو امید تھی کہ جلد ہی انڈین آرمی میں بھرتی آئے گی اور وہ بھرتی ہو کر بے روزگار سے روزگار والے ہو جائیں گے۔ ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کا موقع بھی ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اگنی پتھ کا منصوبہ چلا کر سبھی نوجوانوں کو دھوکا دیا ہے۔ Protest Against Agnipath in Moradabad