اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسنون نکاح کو فضول خرچی اور رسم و رواج سے بچائیں' - nadwi urdu news

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسن ندوی کا کہنا ہے کہ 'انسان جس ماحول میں رہتا ہے اس سے اس کا متاثر ہونا فطری بات ہے، مسلمانوں نے بھی ماحول سے متاثر ہو کر نکاح اور شادی بیاہ کے سلسلے میں غیر شرعی طریقوں اور رسوم و رواج کو اختیا ر کر لیا ہے۔'

Do not waste the beauty Islamic marriage system

By

Published : Mar 20, 2021, 6:46 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت کرتے ہوئے مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے مسلمانوں سے شادیوں میں فضول خرچی اور رسوم و رواج سے بچنے کی تلقین کی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ فضول خرچی اور رسوم و رواج کی وجہ سے بہت سی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ لوگ حیثیت سے بڑھ کر صرف سماج کے دباؤ کی وجہ سے نکاح کی تقریبات میں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

مسلمانوں نے بھی ماحول سے متاثر ہوکر نکاح اور شادی بیاہ کے سلسلے میں غیر شرعی طور طریقوں اور رسوم و رواج کو اختیا ر کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بات بھی افسوس ناک ہے کہ لوگ حیثیت سے بڑھ کر صرف سماج کے دباؤ کی وجہ سے نکاح کی تقریبات میں زیادہ خرچ کرتے ہیں۔

maulana rabe hasan nadwi

بڑے بڑے ہوٹلوں میں اور مہنگے شادی ہالوں میں نکاح کی تقریبات انجام پاتی ہیں۔ اس سے لوگ زیر بار ہو جاتے ہیں اور سودی قرض میں ڈوب جاتے ہیں۔

ضرورت ہے کہ سادہ اور آسان نکاح کی مہم پورے ملک میں چلائی جائے اور اسلامی نظام نکاح کو عام کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی افتتاحی نشست کی صدارت فرماتے ہوئے حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے فرمایا۔

انہوں نے بورڈ کی جانب سے جاری آسان اور مسنون نکاح مہم کو وقت کی اہم ضرورت بتایا۔ مہم کے تحت کی جانے والی کوششوں کی تحسین کی او ر مسلمانوں سے اس بات کی اپیل کی کہ وہ اس مہم کاحصہ بنیں۔

اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے اسلام کے نظام نکاح کے اہم پہلوؤں پر فکر انگیز خطاب فرمایا۔

اسی طرح مولانا سید نثار حسین آغا(صدرکل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین)نے نکاح کی رسوم ورواج پرروشنی ڈالتے ہوئے تمام مسلمانوں کو ان سے بچنے کی تلقین کی اور یہ کہا کہ نکاح کو آسان بنانے کے لیے ہر مسلک اور مکتبِ فکر کے مسلمانوں کو آگے آنا ضروری ہے۔

مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) نے اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے منظور کی گئی ۲۵؍نکاتی قرارداد تمام سننے والوں کے سامنے پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ کے ہندو خاندان کو قرآن کریم سے اتنی عقیدت کیوں؟

سہ روزہ آن لائن کانفرنس کی افتتاحی نشست صبح دس بجے قاری شہزاد احمد کی تلاوت سے شروع ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details