اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 24 تھانہ کی پولیس نے اسکارٹ سروس کے نام پر جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس تناظر میں آسام کی خاتون سمیت 5 ملزمین کو سکٹر 54 خرگوش پارک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین میں چار خواتین اور ایک مرد ہے۔ پولیس کے مطابق اس گینگ کی سرغنہ روشنی اپنے شوہر کے ساتھ جسم فروشی کا کاروبار چلاتی تھی۔
اے سی پی رجنیش ورما کے مطابق 'آسام کی 25 سالہ خاتون روشنی اپنے شوہر دیبیانش کے ساتھ دہلی میں رہتی ہے۔ روشنی دہلی سمیت پورے این سی آر میں میگھا اسکارٹ سروس چلاتی ہے۔ روشنی کا نمبر جسٹ ڈائل اور انٹرنیٹ پر میگھا اسکارٹ سروس کے نام سے دستیاب ہے۔
اس لیے روشنی کے پاس گراہکوں کے میسج اور فون آتے تھے، جس کے بعد روشنی گراہکوں سے چیٹنگ کرتی تھی'۔