اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tourist Places in Bareilly: بریلی میں سترہ مذہبی مقامات کو سیاحت کیلئے فروغ دینے کی تجویز ملتوی

بریلی میں سیاحتی مقامات کے طور پر17 مذہبی مقامات کو فروغ دینے کی تجویز کے راستے میں فی الحال رکاوٹ آ گئی ہے۔ حکومت کے احکامات کے مطابق اب ان تمام مقامات کو سیاحتی مقامات کے طور فروغ دینے کی تجویز کو بریلی ڈویژن کے انچارج وزیر ہی منظوری دیں گے۔ اس کے بعد بجٹ منظور کرانے کے لیے اس تجویز کو لکھنؤ بھیجا جائے گا۔Tourist Places In Breilly

بریلی میں سیاحتی مقامات کے طور پر17 مذہبی مقامات کو تیار کرنے کی تجویز پر روک
بریلی میں سیاحتی مقامات کے طور پر17 مذہبی مقامات کو تیار کرنے کی تجویز پر روک

By

Published : Jul 6, 2022, 3:51 PM IST

بریلی:حکومت اتر پردیش کے احکامات پر محکمۂ سیاحت نے ضلع کے 17 مذہبی مقامات کو سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کرنے کی ایک فہرست تیار کی تھی۔ اس کے لیے مجوزہ بجٹ کی منظوری کے لیے تجویز حکومت کو ارسال کر دی گئی تھی، لیکن اب حکومت نے تمام محکموں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں، منظور شدہ اسکیموں کی تجاویز کو 'ضلع یوجنا' کی میٹنگ میں تخمینہ بجٹ کے ساتھ رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ لہذا، اب کسی بھی محکمہ میں ہونے والا مجوزہ کام پہلے ضلع یوجنا کی میٹنگ میں پروپوزل کے طور پر رکھا جائے گا۔ اس میٹنگ میں انچارج وزیر کی منظوری ملنے کے بعد ہی یہ تجویز منظوری کے لیے حکومت اتر پردیش کے پاس بھیجی جائے گی۔ Tourist Places In Breilly

بریلی میں سیاحتی مقامات کے طور پر17 مذہبی مقامات کو تیار کرنے کی تجویز پر روک

ضلع یوجنا کی میٹنگ کے لیے ابھی فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ اس وجہ سے مذہبی مقامات کو سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کرنے کے منصوبوں کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔ حکومتی احکامات کے مطابق فی الحال مذہبی مقام میں تعمیراتی کام کرانے اور تزئین کاری کے لیے دس لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ علاقائی سیاحتی افسر برج لال سنگھ کے مطابق اس تجویز میں صرف اُن مذہبی مقامات کو منتخب کیا گیا ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ عقیدت مند آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Bareilly Government Inter College:بریلی کے گورنمنٹ انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ پر آڈیٹوریم کی تعمیر

علاقائی سیاحتی افسر برج لال سنگھ کے مطابق ضلع بریلی میں کئی ایسے مذہبی مقامات ہیں۔ جو بہت قدیم ہیں جن کے بابت لوگوں کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔ لہذا اُن سے متعلق جانکاری کو عام کرنے کے مقصد سے انہیں سیاحتی مقام کے طور پر تیار کرنے کے ساتھ ایک سائن بورڈ بھی لگایا جائے گا۔ جس سے لوگ اُن مقامات کی تاریخ اور اہمیت سے واقف ہو سکیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details