غازی پور: اترپردیش کے ضلع مئو کی صدر سیٹ سے سابق ایم ایل اے مختارانصاری و اس کے معاونین کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہورہی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیس نے بدھ کو مختار انصاری گروپ کے اہل رکن گنیش دت مشرا کی 14.2کروڑ روپئے کی ملکیت قرق کردیا۔Mukhtar's associate attached in Ghazipur
غازی پور کے ایس پی روہن پی بوترے نے بتایا کہ مختار انصاری گینگ کے رکن گنیش دت مشرا کی 14.20کروڑ روپئے مالیت کی ملکیت پولیس انتظامیہ نے قرق کرلیا ہے۔ صبح پولیس اور محکمہ ریونیو کے دستے نے شری رام کالونی اور چار دیگر مقامات پر موجود جائیدادوں کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت ضبط کرلیا۔