اردو

urdu

ETV Bharat / state

مختار انصاری کے قریبی کی جائیداد قرق - 3.71 کروڑ روپے کی جائیداد قرق

اترپردیش حکومت نے کانپور واقعہ کے بعد ریاست کے سنگین مجرموں اور ان کے کاروباریوں پر شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے اور اسی کے تحت اتوار کو جونپور ضلع میں پوروانچل کے رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی مچھلی کاروباری کی تقریبا پونے چار کروڑ روپے کی جائیداد قرق کر دی گئی۔

مختار انصاری کے قریبی کی جائیداد قرق
مختار انصاری کے قریبی کی جائیداد قرق

By

Published : Jul 12, 2020, 7:22 PM IST

ضلع انتظامیہ نے اس پر اعتراض دائر کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ تب تک جائیداد کی دیکھ بھال کی لئے تحصیلدار کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کوتوالی علاقے کے جوگیاپور محلے سے تین جولائی کی رات ایک ٹرک غیر قانونی مچھلی کے ساتھ کوتوالی پولیس نے رویندر نشاد اور اس کے ساتھی آندھرا پردیش کے رہنے والے وی نارنگ راؤ کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے بعد یہ ثبوت سامنے آیا کہ رویندر نشاد زورآور لیڈر مختار انصاری کے تحفظ میں طویل عرصے سے مچھلی کا غیرقانونی کاروبار کررہا تھا۔

اس کاروبارکے لئے اس نے نہ کوئی لائسنس لیا تھا اور نہ ہی کہیں رجسٹرڈ کرایا تھا۔ جس سے اس نے کچھ عرصے میں کروڑوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بنالی۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ پولیس نے میونسپلٹی ، بینک اور تحصیل سے جائیداد کی تفصیلات اکٹھا کرکے کلکٹر کو رپورٹ بھیجی تھی۔ رپورٹ کی بنیاد پر سنیچر کو کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے 3.71 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حکم کے مطابق پولیس، پی اے سی کی موجودگی میں پولس سپرنٹنڈنٹ (شہر) ڈاکٹر سنجے کمار نے رویندر نشاد کے دو مکان، ایک شاپنگ کمپلکس، دو پک گاڑی اوربینک میں جمع چودہ لاکھ روپے کو ضبط کرلیا۔

اس درمیان مسٹر کمار نے بتایا کہ منادی کراکر رویندر کی غیر قانونی کمائی سے بنائی گئی جائیداد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ وہ زورآور مختار انصاری کا قریبی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بارہ لاکھ روپے کی مچھلی اور ٹرک کو بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details