اردو

urdu

ETV Bharat / state

پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کا پیٹ پیٹ کر قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف - منیش گپتا کے جسم پر چوٹ کے کئی نشانات

گورکھپور کے ایک ہوٹل میں کانپور کے تاجر منیش گپتا کی موت پر یوپی پولیس کی کارروائی اب مزید سوالیہ نشان کے گھیرے میں آگئی ہے۔ مقتول منیش گپتا کے اہل خانہ نے منیش کی موت کا ذمہ دار یوپی پولیس کو قرار دیا ہے۔

پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کی پیٹ پیٹ کر قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف
پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کی پیٹ پیٹ کر قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

By

Published : Sep 30, 2021, 1:55 PM IST

کانپور: کانپور کے ایک تاجر منیش گپتا کی گزشتہ روز گورکھپور کے ایک ہوٹل میں ہوئی موت پر یوپی پولیس کی کارروائی اب مزید سوالات میں الجھ گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کی موت پٹائی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ منیش گپتا کے جسم پر چوٹ کے کئی نشانات پائے گئے ہیں۔

اس معاملے میں مقتول کے لواحقین کا الزام ہے کہ مقتول کو پولیس اہلکاروں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا ہے۔ دوسری طرف اس معاملے میں وائرل ایک ویڈیو نے اتر پردیش پولیس کے اعلیٰ افسران کو بھی کئی سوالات کے گھیرے میں لاکر کھڑا کردیا ہے۔

کانپور کے 38 سالہ پراپرٹی ڈیلر منیش گپتا کی منگل کی علی الصبح گورکھپور کے ایک ہوٹل میں موت ہوگئی تھی۔ اس موت کا الزام کچھ پولیس اہلکاروں پر عائد کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح کچھ پولیس اہلکار مجرموں کی تلاش کرنے کا دعوہ کرنے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوئے تھے۔ اور انہیں پولیس اہلکاروں کی مبینہ حملے سے منیش کی موت واقع ہوئی ہے۔ جب اس معاملے کو لے کر تنازعہ بڑھا تو انتظامیہ نے اپنے 6 پولیس اہلکاروں کو فورا معطل کر دیا۔

ویڈیو

اس معاملے کے تعلق سے گورکھپور کے ڈی ایم اور ایس ایس پی نے گزشتہ روز منیش گپتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران جو کچھ بھی کہا وہ خود یوپی پولیس کے کام کاج پر سوال کھڑا کررہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پولیس افسران مقتول کے اہل خانہ کو دھمکی بھرے لہجے میں معاملہ کو عدالت میں طویل عرصے تک چلنے کی بات کہ رہے ہیں۔ جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ سے پولیس افسران کی بات کرنے کے لہجے پر بھی سوال اٹھایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد عوام اب یوپی پولیس پر جم کر تنقید کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کانپور کے کاروباری منیش گپتا کی گورکھپورکے ہوٹل میں ہوئے موت کا معاملہ اب زور پکڑتا جارہا ہے۔ سیاسی جماعتیں بھی اس معاملے میں کود پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:

وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور گورکھپور کے ایس ایس پی مقتول کے اہل خانہ پر معاملہ حل کرنے کا دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اب لوگوں کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملزم اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر آپ سن سکتے ہیں کہ پولیس افسران مقتول منیش گپتا کے اہل خانہ کو ایف آئی آر درج نہیں کرانے اور کورٹ نہیں جانے کی بات کہ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو کلکٹر وجے کرن آنند اور کیپٹن وپن ٹاڈا کی بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب لواحقین نے بھی اب لاش کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details