اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں کی تربیت کے لیے پروگرام - ویلج ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ دادری

چیف ڈویلپمنٹ آفسر نے اپنے افتتاحی خطبہ میں نوجوانوں کی قیادت کی تربیت کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

نوجوانوں کی تربیت کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد

By

Published : Oct 4, 2019, 3:32 AM IST

ریاست اتر پردیش میں یوتھ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گوتم بودھ نگر کی جانب سے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ویلج ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ دادری میں ضلع کے چیف ترقیاتی افسر انل کمار سنگھ نے اس کیمپ کا افتتاح کیا۔

پروگرام میں ضلع کے مختلف ترقیاتی بلاک کے 50 نوجوان مرد / خواتین نے منگل دل کے ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفسر نے اپنے افتتاحی خطبہ میں نوجوانوں کی قیادت کی تربیت کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

نوجوانوں کی تربیت کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر ضلع یوتھ ویلفیئر آفسر رشی کمار نے نوجوانوں کی قیادت کی تربیت سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی اور منگل دل کے ممبران کو تربیتی پروگرام کے خاکہ کے تعلق سے جانکاری دی۔

اس موقع پر میجر روپچند ناگر، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیئر آفسر پردیپ کمار د وبے، برہم پال سنگھ اور بھلچندر ناگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔


یہ پروگرام 27 ستمبر 2019 تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details