میرٹھ کو ایک حساس شہر مانا جاتا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے یہاں منافرت میں اضافہ ہوا۔ ہاشم پورہ اور ملیانہ کے فرقہ وارانہ فسادات سے عوام ابھی تک دلبرداشتہ ہیں۔
مذہبی ہم آہنگی کے لیے پروگرام اس لیے اس کشیدگی کے ماحول کو دور کرنے کے لیے چند مذہبی شخصیات نے سینٹ جوزف انٹر کالج میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہندو، مسلم، سکھ اور جین مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور تعلیم کو حاصل کر کے بہتر استعمال کرنے کا پیغام دیا۔
انٹر کالج کے سربراہ فادر جان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں میرٹھ کے پرہلاد نگر میں دو مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان کشیدگی تھی اس کے بعد 30 جون کو ماب لنچنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر لاٹھی چارج ہوا ۔
اس کے بعد گرفتاری ہوئی اس کے پس پردہ مذہبی نظریات کار فرما تھی، اس پروگرام کا مقصد صرف یہ ہے کہ کوئی بھی مذہب نفرت نہیں نہیں سیکھاتا ہے مذہب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم بچوں کو محبت کا پیغام دیں گے تو آنے والی نسل کے لئے خوش آئند ماحول رہے گا۔