اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Ulema program مظفر نگر میں جمعۃ علما کا اصلاح معاشرہ پروگارام - مظفر نگر اترپردیش اصلاح کمیٹی پروگرام

مظفر نگر میں منعقدہ اصلاح معاشرہ پروگرام میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی، نیز ووٹ بیداری مہم کے تحت لوگوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھنے پر زور دیا گیا۔

Etv Bharatجمعیت علماء تحصیل جانسٹھ میں، اصلاح معاشرہ کمیٹی کا پروگارام منعقد
Etv Bharatجمعیت علماء تحصیل جانسٹھ میں، اصلاح معاشرہ کمیٹی کا پروگارام منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 10:42 AM IST

اترپردیش: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بروز جمعہ علماء تحصیل جانسٹھ کا اصلاح معاشرہ کمیٹی کا ساتواں پروگارام منعقد کیا گیا، پروگرام بمقام مسجد تکیہ والی بھیڑاسادات میں بعد نماز جمعہ عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا بدر اختر قاسمی ممبر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء مظفر نگر نے کی، پروگرام کی نگرانی مولانا رضوان صاحب صدر جمعیۃ علماء تحصیل جانسٹھ نے کی، اس پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا مکرم علی قاسمی صاحب کنوینر ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر رہے۔
مولانا نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اللہ قرآن میں فرماتے ہیں تم بہترین امت ہو، بہترین امت اسلئے کیوں کہ تم اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے، لا یعنی کاموں سے دوسروں کو روکتے ہو، اسلئے تمہیں بہترین امت کہا گیا لیکن آج ہمارا یہ حال ہے کہ ہمارے اندر سب سے زیادہ جھوٹ بولنا، دھوکہ دینا، فریب کرنا، دوسروں کو گالی دینا، دوسروں کی برائی کرنا، اپنے آپ کو اچھا سمجھنا یہ ہماری فطرت میں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساتھیوں اپنے نبی کے راستے پر عمل پیرا ہو جاؤ، انکی زندگی اور انکی ایک ایک سنت پر عمل کرنے والے بن جاؤ، پھر دیکھنا ہماری زندگی میں وہ خوشحالی آئیگی، جس کا آپ اور ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:

مولانا نے ووٹ بیداری مہم سے متعلق کہا کہ ووٹ ہماری کتنی بڑی طاقت ہے اس کی اہمیت کو ہمیں اور آپ کو سمجھنا ہوگا، اگر کسی کا ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے تو حکومت کے ذرءعے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر کر کے اپنے نام اندراج کراءیں۔ 18 سال کے بچے اور بچیاں اپنا ووٹر آءیڈی ضرور بنواءے تاکہ وہ بھی جمہوری جشن میں شرکت کر کے اپنے ایک ووٹ کی قیمت کو سمجھ سکیں۔ آخیر میں، میں دعاء گو ہوں کہ جو باتیں آج ہمارے سامنے آئی ہیں، اللہ ان تمام پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین، اس پروگرام میں قاری سلیم صاحب، حافظ حسین صاحب اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details