بارہ بنکی شہر کے بیگم گنج واقع ارم کانونٹ انٹر کالج میں نو تعمیر خواجہ یونس آڈیٹوریم میں دوپہر بعد سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام مقررین نے خواجہ یونس کی شخصیت و افکار اور کارہائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
سیمینار کے دوسرے مرحلے میں مہمان خصوصی پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے خواجہ یونس آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔
اس کے بعد انہوں خواجہ یونس کے نام پر تیار کئے گئے پرچم کا اجراء کیا۔