اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر Muzaffarnagar کے گاؤں تاولی میں الاسارا تحریک تعلیمی تنظیم Alasara Tehreek Educational Organization کی جانب سے سہارا پبلک جونیئر ہائی اسکول تاولی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مولانا منشاد نے کی جبکہ نظامت قاری حبیب اور تحسین علی اساروی نے مشترکہ طور پر کی۔ پروگرام میں کلیم تیاگی، ماسٹر شہزاد اور چودھری یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر ماسٹر قطب الدین تھے۔
پروگرام میں ماسٹر چودھری عرفان اساروی کی کتاب *دریچہ اسلام* کی تقریب رونمائی مہمان کے ہاتھوں ہوئی۔ اس کے علاوہ چودھری بہاول بخش انعامی مقابلہ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو الاسارا تحریک تعلیم کی جانب سے انعام میں پنکھا، ٹورچ و پریس وغیرہ دیکر انعام سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ پانچ بچوں کو امتیازی نمبر حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔