2 اکتوبر کو گاندھی جینتی اور لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش کے موقع پر گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں 'پرگتی انڈیا فاؤنڈیشن' کے ذریعے سوچھ بھارت مہم کے تحت پروگرام انعقاد کیا گیا۔ یہ ایک سماجی تنظیم ہے جو 2019 میں تشکیل دی گئی ہے، ان کا بنیادی ہدف غریب اور لاچار لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔
گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم - نوئیڈا نیوز
اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں گاندھی جینتی اور لال بہادر شاشتری کے یوم پیدائش کے موقع پر پرگتی انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران تنظیم کے کئی عہدیدار موجود تھے۔
گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم کے تحت پروگرام منعقد
وہیں پرگتی انڈیا فاؤنڈیشن کے صدر امریش کمار رائے کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے توسط سے ہم تنظیم کے ذریعے بہترین کام سے آگاہ ہیں، ہم کسی بھی آفات میں حکومت کے ساتھ مل کر کام کر تے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔'
اس موقع پر صدر امریش رائے سمیت سکریٹری امت جھا ، پروین جھا جوائنٹ سکریٹری سنتوش سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔