علی گڑھ:بھارت میں ہر سال پانچ ستمبر کو ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش کے موقع پر یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔سروپلی رادھا کرشنن (پیدائش 5 ستمبر 1888ء-وفات 17 اپریل 1975ء) ایک کامیاب ہندوستانی سیاست دان، ماہر و باکمال فلسفی، بھارت کے دوسرے نائب صدر (1952–1965) اور دوسرے صدر جمہوریہ بھی تھے (1962–1967)۔مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ 'میں نے ہمیشہ سے یہ محسوس کیا ہے کہ شاگرد کے لیے سچی نصابی کتاب اس کا استاد ہے۔
معروف ماہر تعلیم، آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کی نائب صدر، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ویمنس کالج کی سابق پرنسپل اور علی گڑھ پبلک اسکول کی او ایس ڈی پروفیسر ذکیہ صدیقی نے کہا کہ اساتذہ ہی بہتر سماج کی تشکیل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر ذکیہ صدیقی نے کہا کہ میرا بطور 35 سال کا ایک استاد کے طور پر تجربہ رہا ہے اور سبکدوشی کے بعد بھی تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہوں اور یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ طلباء اساتذہ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں ہم کردار ادا کریں۔