اردو

urdu

ETV Bharat / state

پروفیسر شیبا حامد، پرووسٹ مقرر - شعبہ کامرس کی پروفیسر شیبا حامد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر شیبا حامد کو طالبات کے اندرا گاندھی ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر شیبا حامد، پرووسٹ مقرر
پروفیسر شیبا حامد، پرووسٹ مقرر

By

Published : Feb 12, 2020, 11:47 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:57 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس کی پروفیسر شیبا حامد کو یونیورسٹی کا نیا عہدہ دیتے ہوئے انہیں طالبات کے اندراگاندھی ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان کی تقرری پروفیسر شگفتہ علیم کی جگہ پر آئندہ دو برس یا آئندہ انتظامیہ کے احکامات تک کے لیے کی گئی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر شیبا حامد کو طالبات کے اندرا گاندھی ہال کا پرووسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی کل ہی شعبہ معاشیات کے پروفیسر اشوک متل کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، آگرہ کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے گورنر اترپردیش محترمہ آنندی بین پٹیل نے ان کی تقرری تین برس کے لیے کی ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر متل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری سے اے ایم یو برادری میں خوشی کی لہر ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details