ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معرووف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو آسٹریا کی جانب سے 124 برس پرانی کمپنی HERZ نے پہلی مرتبہ کسی بھارتی کو Herz Gerhard Glinzerer Award for Social Service سے سرفراز کیا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر شکیل احمد صمدانی گزشتہ 20 برس سے سماجی خدمات کو انجام دے رہے ہیں، پروفیسر صمدانی کی سماجی اور تعلیمی خدمات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی کمپنی Herz نے اس ایوارڈ سے نوازا۔
پروفیسر شکیل صمدانی بین الاقوامی ایوارڈ سے سرفراز واضح رہے کہ بزنس ڈیولپمینٹ مینجر فیصل عباسی نے Herz Dr. Gerhard Glinzerer Award for Social Service ایوارڈ سے پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو ان کے دفتر میں نوازا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پروفیسر صمدانی نے کہا اس ایوارڈ کو یورپ اور مڈل ایسٹ کے انچارج ذورین صاحب نے ہمیں منتخب کیا، اور اس ایوارڈ سے نوازا، میں شکر گزار ہوں زودین صاحب کا انہوں نے مجھے اس ایوار کے قابل سمجھا
فیصل عباسی بزنس ڈیولپمینٹ مینجر Herz کمپنی خیال رہے کہ پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ کسی بھارتی کو دیا گیا، پروفیسر صمدانی نے مزید کہا یہ بہت فخر کی بات ہے میں ان کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ وعدہ کرتا ہوں میں پوری زندگی سماجی خدمات کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم تو ہماری فیلڈ ہے میں پروفیسر ہوں، لیکن سماجی خدمات میں پچھلے بیس برس سے کام کر رہا ہوں اور سماجی خدمات کی بنیاد بطور بانی سرسید اویئرنیس فورم ہے انجام دیتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سنہ 2004 میں سرسید اویئرنیس فورم کی بنیاد رکھی تھی، اس 16 برس کی سروس کو دیکھتے ہوئے یہ ایوارڈ بین الاقوامی Herz کی طرف سے مجھے دیا جا رہا ہے، جو میں سر خم تسلیم کرتا ہوں۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی کو بین الاقوامی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا بزنس ڈیولپمینٹ مینجر فیصل عباسی نے بتایا یورپ میں مہلک وبا کوروناوائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر جو لوگ آگے آرہے ہیں، اور لوگوں کی خدمت کررہے ہیں، ان لوگوں کے لیے ہم نے یہ ایوارڈ شروع کیا ہے۔
اسی ضمن میں اس بار ہماری ٹیم نے پروفیسر صمدانی کو منتخب کیا ہے، کووڈ-19 وبا کے دوران اور اس کے علاوہ تعلیم کے میدان میں مسٹر صمدانی نے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، جس کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ ایوارڈ پروفیسر صمدانی کو دیا ہے۔