اردو

urdu

ETV Bharat / state

Professor Mufti Zahid عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی - ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن

مرکزی حکومت کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی ذیلی تنظیموں کو پانچ سال کی مدت کے لیے فوری طور پر پابندی عائد کرنے پر پروفیسر مفتی زاہد کا کہنا ہے کہ "مودی حکومت میں غریبی، روزگار، مہنگائی اور تعلیم پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ ہندو مسلم کرنے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ Professor Mufti Zahid

عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی
عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی

By

Published : Sep 30, 2022, 7:54 PM IST

علی گڑھ:مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کی ذیلی تنظیموں یا ملحقہ اداروں یا طلبہ ونگ پر پانچ سال کی مدت کے لئے فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ معلومات کے مطابق پی ایف آئی کے علاوہ ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن (آر آئی ایف)، کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، آل انڈیا امام کونسل (اے آئی آئی سی)، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (این سی ایچ آر او)، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ری ہیب فاؤنڈیشن جیسی تنظیموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔Professor Mufti Zahid Reaction On PFI Banned

عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی گئی

مرکزی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ریٹائرڈ پروفیسر محمد مفتی زاہد کا کہنا ہے کہ میں پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے والے معاملے پر حکومت کو غلطی پر مانتا ہوں، ابھی تک پی ایف آئی سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی جانب سے مجرم ہونا ثابت نہیں کیا گیا ہے۔

موجودہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے مفتی زاہد نے کہاکہ مودی کی حکومت میں غریبی، روزگار، مہنگائی اور تعلیم پر کوئی کام نہیں ہو رہا عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پی ایف آئی پر پابندی عائد کی جارہی ہے، تنظیم کا ابھی تک کی معلومات کے مطابق کوئی بھی شخص مجرم قرار نہیں دیا گیا اور اگر کوئی شخص مجرم قرار دیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق اس کو سزا سنائی جائے پوری تنظیم پر پابندی عائد کرنے کسے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںـCongress President Poll ملکارجن کھرگے نے کانگریس صدارتی انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مفتی زاہد نے مزید کہا بی جے پی سمیت دیگر ہندو تنظیموں کے اراکین غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، بیرونی ممالک کی جاسوسی کرتے پائے گئے تو کیا ان تمام تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی؟ اب یہ ملک گاندھی کا نہرو کا نہیں رہا ملک کے آئین کے خلاف کام کر رہی ہے یہ حکومت۔

انہوں نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ لوگ ہندو مذہب کے نام پر ہندو مذہب کو بدنام کر رہے ہیں، ہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ ملک کے آئین کے مطابق ہر شخص کو الگ رائے رکھنے، الگ تنظیم بنانے کا حق حاصل ہے اور اگر پی ایف آئی اگر حکومت کے مطابق نہیں چلتی ہے تو اس کا مطلب اس پر پابندی عائد کرنا نہیں ہے۔Professor Mufti Zahid Reaction On PFI Banned

ABOUT THE AUTHOR

...view details