اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Proctor چھاپہ کے دوران دیسی کٹا اور کارتوس کی برآمدگی پر پراکٹر کا ردعمل - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سر راس مسعود (آر ایم) ہال پرووسٹ نے یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم کے ساتھ گزشتہ روز دیر رات چھاپہ مارا تھا جس دوران ایک کٹا اور کچھ کارتوس برآمد ہوئے تھے۔

Proctor on Weapon in AMU
Proctor on Weapon in AMU

By

Published : Mar 29, 2023, 4:58 PM IST

چھاپہ کے دوران دیسی کٹا اور کارتوس کی برآمدگی پر پراکٹر کا ردعمل

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباء کے رہائشی سر راس مسعود (آر ایم) ہال میں گزشتہ دیر رات ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد آصف اور یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم کے ذریعے مارے گئے چھاپے سے متعلق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا کہ سر راس مسعود ہال کے پرووسٹ کے پاس ہال کے سی بلاک وارڈن ہاؤس میں کچھ طلباء کی غیر قانونی طریقہ سے رہائش کی اطلاع ملی جس کے بعد پرووسٹ اور پراکٹوریئل ٹیم نے گزشتہ روز دیر رات تقریباً ایک بجے چھاپا مارا جس کے دوران وہاں کوئی طلباء تو نہیں ملے لیکن کمرے سے ایک کٹا اور کچھ کارتوس ملے جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی اور تھانہ سول لائن سے پولیس آئی اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چھاپہ کے دوران دیسی کٹا اور کارتوس کی برآمدگی

یہ بھی پڑھیں:

پراکٹر نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران جو چیزیں ملی تھیں اس کی بنیاد پر اے ایم یو میں زیر تعلیم انڈر گریجویشن کے طالب علم عبدالحق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے پراکٹر نے بتایا کہ فی الحال کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ آر ایم ہال کے موجودہ پرووسٹ پروفیسر محمد آصف ہیں جن کو کچھ ماہ قبل ہی ہال کا پرووسٹ بنایا گیا ہے۔


اطلاع کے مطابق اے ایم یو طلباء کے رہائشی ہال میں خاصی تعداد طلباء کی ایسی ہے جن کے یونیورسٹی میں اب داخلے نہیں ہیں باوجود اس کے ان کی رہائش ہالوں میں ہے اور وہ یونیورسٹی کی تمام سہولیات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ غیر قانونی طریقہ سے طلباء کی رہائش کے سبب ہی اے ایم یو کے ان طلباء کو بھی ہال میں کمرے نہیں مل پا رہے ہیں۔ جن کے نئے داخلے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہندوستان کی سب سے بڑی رہائشی یونیورسٹی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات تقریباً 22 رہائشی ہال میں رہتے ہیں۔ ہر ہال میں ایک پرووسٹ اور ہاسٹل کی تعداد کے مطابق وارڈن ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details