اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کارروائی - noida news

کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والی میسرز کنال بائیوٹیک کمپنی کو ڈپٹی مجسٹریٹ اوما شنکر نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے لئے سیل کر دیا ہے۔

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کاروائی
کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کاروائی

By

Published : Apr 10, 2021, 8:04 AM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے ہورہے اضافے کے سبب ضلع انتظامیہ متحرک ہے۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر انڈسٹریز اینڈ انٹرپرائز پروموشن سینٹر گوتم بدھ نگر انل کمار نے میسرز کنال بائیوٹیک کا اچانک معائنہ کیا، معائنہ کے دوران انہوں نے پایا کہ متعلقہ صنعتی یونٹ میں کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق نہ تو کوئی ملازم معاشرتی فاصلے پر عمل کر رہا ہے اور نہ ہی ماسک پہن رہا ہے، صنعتی یونٹ میں کووڈ ہیلپ ڈیسک کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کاروائی

ڈپٹی کمشنر انل کمار نے اس کی رپورٹ سٹی مجسٹریٹ کو پیش کی جس کے بعد سٹی مجسٹریٹ اوما شنکر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے میسرز کنال بائیوٹیک کو 24 گھنٹوں کے لئے سیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق کووڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کووڈ 19 پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details