بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش میں بارہ بنکی شہر کے قمریہ باغ واقع علی پبلک اسکول میں 15 روزہ اسلامک سمر کیمپ اور سیلف ڈفینس ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء سند و انعامات کی تقسیم کی گئی۔ اس تقریب میں اسلامک سمر کیمپ میں مختلف سرگرمیوں میں بہترین مظاہرہ کرنے والے دس دس شرکا کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس کے علاوہ کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو سند بھی تقسیم کی گئی۔ Prize Distribution Among the Participants of Islamic Summer Camp
Islamic Summer Camp: اسلامک سمر کیمپ کے شرکا میں انعامات کی تقسیم - اسلامک سمر کیمپ اسناد کی تقسیم
بارہ بنکی میں اسلامی سمر کیمپ میں شریک ہونے والے طلبا کو سند دی گئی جب کہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا کو انعامات بھی دیے گئے۔ Islamic Summer Camp in Barabanki
واضح رہے کہ علی پبلک اسکول میں القرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکولی طلبا کے لیے موسم گرما کی خاص تعطیل میں اسلامک سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلبہ کو اسلامی تعلیمات اور سیرت النبی کی تعلیم فراہم کرائی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ طلباء کی حفاظت کے لیے انہیں خاص سیلف ڈفینس کی ٹریننگ بھی دی جا رہی تھی۔ جمعرات کو یہ دونوں کورس مکمل ہونے پر تمام کورسیز میں بہترین مظاہرہ کرنے والے دس دس طلبہ کو سند اور انعامات تقسیم کئے گئے اس کے علاوہ تمام شرکاء کو سند تقسیم کی گئی۔ ان انعامات کے علاوہ لرن قرآن کے فاتحین کو بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ علی پبلک اسکول کے پرنسپل عمران احمد نے بتایا کہ کووڈ 19 کے بعد ہوئے اس اسلامک سمر کیمپ کے نتائج مثبت رہے اور اس میں امید سے زیادہ طلباء نے شرکت کی۔