اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبا میں انعامات تقسیم - سمر کیمپ

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں گزشتہ ماہ کی 14 سے 22 تاریخ تک جاری رہنے والے اسلامک سمر کیمپ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو انعامات دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

سمر کیمپ کے کامیاب طلبہ کو انعامات

By

Published : Jul 9, 2019, 9:59 AM IST

اس موقع پر ضلع اسپتال کے ڈاکٹر وقاص النبی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

یوں تو رامپور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر متعدد اسکول اور تنظیمیں بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں لیکن طلبہ تنظیم ایس آئی او مغربی اترپردیش کے صدر حلقہ ندیم احمد خان کی مانیں تو ایس آئی او کی جانب سے منعقد ہونے والے اسلامک سمر کیمپ کا بچوں ہی نہیں بلکہ ان کے والدین کو بھی بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

سمر کیمپ کے کامیاب طلبہ کو انعامات

ان کا کہنا ہے کہ یہاں صرف بچوں کی صلاحیتوں پر ہی توجہ نہیں دی جاتی ہے بلکہ ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔

14 جون سے 22 جون تک جاری رہنے والے اس سمر کیمپ میں طلباء کو قرآن مجید کی بنیادی تعلیمات، سیرت رسول و سیرت صحابہ اور احادیث نبوی کے علاوہ تاریخ اسلام و حالات حاضرہ جیسے موضوعات پر خوشگوار انداز میں لیکچرز کے ذریعہ روشناس کرایا گیا۔ ساتھ ہی اس کیمپ میں عام معلومات اور کھیل کود وغیرہ کے مقابلے بھی کرائے گئے۔ کیمپ کے آخری دن طلباء کے لیے ایک امتحان کا بھی اہتمام کیا گیا۔

آج تقسیمِ انعامات کی تقریب کا اہتمام کرکے سمر کیمپ کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو ضلع ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر وقاص النبی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے انعامات دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ساتھ ہی اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کرنے والے کارکنان اور میڈیا کے نمائدوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

موجودہ حالات، بالخصوص ماب لنچنگ جیسے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایس آئی او کے سابق صدر ڈاکٹر ذکی نے کہا کہ نوجوانوں کو تلقین کی جائے کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی او عام طلبہ کو یہی پیغام دیتی ہے کہ نوجوان کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جس سے تشدد رونما ہونے کا اندیشہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details