کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر کے اترپردیش میں گندم کی خریداری پر یوگی آدیتہ ناتھ کی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔
پرینکا نے ٹوئٹ کر کہا ’’ خبروں کے مطابق یوپی میں اس سال کل گندم کے 14 فیصد پیداوار کی ہی سرکاری خرید ہوئی ہے۔ گاوٗں میں سینٹر بند ہیں اور کسانوں سے کم گیہوں خریدا جا رہا ہے‘‘۔
پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے وزیراعلی یوگی آدیتہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر گندم کے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے پنجاب اور ہریانہ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں میں کل پیداوار کی 80 سے 85 فیصد سرکار کے ذریعے خرید لیا جاتا ہے، جبکہ یوپی میں ابھی تک صرف 14 فیصد ہی سرکار کی طرف سے خریدا گیا ہے۔