اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواتین کی سکیورٹی کے معاملے میں یوپی زیرو'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار متاثرہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش میں نظم و نسق پوری طرح سے تباہ ہوچکا ہے اور خواتین سکیورٹی کا نام ونشان نہیں ہے'۔

PRIYANKA ON UP GOVT about Hathras case
'خواتین کی سیکورٹی کےمعاملے میں یوپی زیرو'

By

Published : Sep 29, 2020, 4:38 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'ہاتھرس میں حیوانیت کی شکار ہونے والی دلت متاثرہ لڑکی نے صفدر جنگ ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دو ہفتے تک وہ ہسپتالوں میں زندگی اور موت سے لڑتی رہی۔ ہاتھرس،شاہجہاں پور اور گورکھپور میں ایک کے بعد ایک ریپ کے واقعات نے ریاست کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔'

'خواتین کی سیکورٹی کےمعاملے میں یوپی زیرو'

انہوں نے لکھا 'یو پی میں نظم ونسق حد سے زیادہ بگڑ چکا ہے۔ خواین کی سکیورٹی کا نام ونشان نہیں ہے۔ مجرمین کھلے عام جرائم کررہے ہیں۔ اس بچی کے قاتلوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔'

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'اترپردیش کی خواتین کی سکیورٹی کے تئیں آپ جوابدہ ہیں'۔

قابل ذکر ہے کہ ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری کی شکار لڑکی نے صفدر جنگ ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ ضلع کے چندپا علاقے میں 14 ستمبر کو اجتماعی عصمت دری کی شکار متاثرہ کی درندوں نے ریٹرھ کی ہڈی توڑ دی تھی اور زبان کاٹ دیا تھا۔

علی گڑھ کے جے این میڈیکل کالج سے اسے نازک حالت میں دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ادھر لاپرواہی برتنے کے الزام میں کوتوالی انچارج کو لائن حاضر کردیا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details