سندیپ سنگھ نے ان کے خلاف اترپردیش حکومت کے ذریعہ دائر ایک مقدمے میں پیشگی ضمانت طلب کی ہے۔
ریاستی کانگریس کے سربراہ اجے کمار للو جو مہاجر مزدوروں کو گھر لے جانے کے لیے ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ایک ہزار بسوں کی فہرست میں مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں شریک ملزم ہیں، پہلے ہی جیل میں ہیں۔
سنگھ ، للو اور دیگر کے خلاف 19 مئی کو حضرت گنج پولیس نے دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد اترپردیش حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کانگریس کی فہرست میں شامل 100 گاڑیاں نہیں تھیں اور ان میں سے بیشتر کے یا تو فٹنس سرٹیفکیٹ یا درست انشورنس کاغذات نہیں تھے۔ کانگریس نے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔