اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Pratigya Rally: پرینکا گاندھی کی سسرال میں ’پرتگیہ ریلی‘ - اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022

پرینکا گاندھی آج مراد آباد میں پرتگیہ ریلی Pratigya Rally in Moradabad کریں گی۔ اس دوران وہ پارٹی کارکنوں کو آئندہ اسمبلی الیکشن کے لیے انتخابی حکمت عملی سے آگاہ کریں گی۔

پرینکا گاندھی کی آج اپنی سسرال میں ’پرتگیہ ریلی‘
پرینکا گاندھی کی آج اپنی سسرال میں ’پرتگیہ ریلی‘

By

Published : Dec 2, 2021, 12:49 PM IST

Updated : Dec 2, 2021, 2:32 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کانگریس پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا مغربی اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں آج پرتگیہ ریلی Pratigya Rally in Moradabad کریں گی اور پارٹی کارکنوں کو آئندہ اسمبلی الیکشن کے لیے انتخابی حکمت عملی سے آگاہ کریں گی۔

پرینکاگ گاندھی کے پروگرام کے مطابق وہ مراد آباد کے بدھی وہار میں پرتگیہ ریلی Congress Pratigya Rally سے خطاب کریں گی۔ کانگریس کے اقلیتی مورچہ کے صدر عمران پرتاپ گڑھی جو پرینکا گاندھی کے مرادآباد دورے کے انچارج ہیں، وہ گزشتہ روز سے جلسہ گاہ پر تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 15 نومبر کو کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی خراب صحت کی وجہ سے ان کا مرادآباد کا دورہ آخری وقت پر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کا آبائی ضلع ہونے کی وجہ سے مراد آباد پرینکا گاندھی کا سسرال بھی ہے۔

ویڈیو

پرینکا گاندھی واڈرا کے دورہ مرادآباد کے حوالہ سے سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرادآباد نے قانون اور سیکورٹی کے پیش نظر سرکٹ ہاؤس اور بدھی وہار علاقہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی اتر پردیش میں کانگریس کو مضبوط کرنے کے ارادے سے پرینکا واڈرا کے لئے 2 دسمبر کو مراد آباد میں ’پرتگیہ ریلی‘Congress Pratigya Rally کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو، عمران پرتاپ گڑھی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران شرکت کریں گے۔

اس ریلی کا مقصد کانگریس کے روایتی ووٹروں کو واپس لانا ہے، جو ایس پی، بی ایس پی اور بی جے پی میں چلے گئے ہیں۔ اس کے پیش نظر آئندہ اسمبلی انتخابات میں واڈرا نے 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ، انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون، گریجویشن پاس کرنے والی لڑکیوں کو الیکٹرانک اسکوٹی اور کسانوں کا پورا قرض معاف کرنے کے علاوہ 20 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دینے، کورونا وائرس سے متاثر کنبوں کو 25 ہزار روپے کی مدد، آنگن واڑی خواتین کے اعزازیہ میں اضافہ، اور کورونا کی مدت کے واجبات کی ادائیگی سمیت کئی انتخابی وعدے بھی شامل ہیں۔

Last Updated : Dec 2, 2021, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details