اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بے خوف، عزائم کے پختہ اور ناقابل تسخیر مثال ہیں للو' - کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو

کانگریس جنرل سکریٹری نے اترپردیش ریاستی صدر کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قرار دیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے اترپردیش ریاستی صدر  کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قرار دیا ہے
کانگریس جنرل سکریٹری نے اترپردیش ریاستی صدر کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قرار دیا ہے

By

Published : Jun 12, 2020, 10:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی اور دھوکہ دھڑی کے الزام میں لکھنؤ کی جیل میں بند اترپردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قرار دیتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اتنی ناانصافی اور ہراسانی کے بعد بھی وہ نڈر، عزائم کے پختہ اور ناقابل تسخیر مثال ہیں، تاہم جمہوریت اور عدلیہ پر انہیں پورا بھروسہ ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اتنی ناانصافی اور ہراسانی کے بعد بھی وہ نڈر، عزائم کے پختہ اور ناقابل تسخیر مثال ہیں، تاہم جمہوریت اور عدلیہ پر انہیں پورا بھروسہ ہے

پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اپنی ایک تحریر کے ذریعہ ریاستی صدر کے تئیں اپنے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا کہ ناانصافی کو دیکھ کر خاموش رہنا 'اجے کمار للو' کی فطرت میں نہیں ہے۔

انہوں نے اسے کئی مواقع پر ثابت کیا ہے، مسٹر للو کا ماننا ہے کہ بغیر جدوجہد، رابطہ اور بات چیت کے سیاست کامیاب نہیں ہوسکتی۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اپنی ایک تحریر کے ذریعہ ریاستی صدر کے تئیں اپنے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا کہ ناانصافی کو دیکھ کر خاموش رہنا 'اجے کمار للو' کی فطرت میں نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ یہی 20ویں بار ہے جب انہیں ایک خائف غیر جمہوری حکومت نے حراست میں لیا ہے، اتنی ناانصافی اور ہراسانی کے بعد بھی وہ بے خوف، عزم مصمم کے حامل اور ناقابل تسخیر ہیں۔

ا نہوں نے کہا کہ جمہوریت اور عدالت پر انہیں پورا بھروسہ ہے، قربانی اور خدمت خلق کے جذبے سے وہ شرسار ہیں وہ انصاف کے حقدار ہیں اور ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بے باکی سے اپنی بات رکھنے والے للو ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن کے لیے جدوجہد اور درد خود سے جھیلے ہوئے حقائق ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے اترپردیش ریاستی صدر کو خدمت خلق کے جذبے سے سرشار قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ للو کی زندگی میں محروموں کے لیے تحریک چلانا،دھرنا دینا، احتجاجی مظاہرہ کرنا اور گرفتار ہونا ان کا روز کا معمول بن گیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بغیر کسی تیاری کے لاک ڈاؤن سے لاکھوں غریب کنبے دربدر بھٹکنے مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ للو نے لوگوں کو راحت پہنچانے کے اترپردیش کانگریس کی بڑی مہم کی قیادت کی ہے، تاہم 90 لاکھ لوگوں کو اپنے اجتماعی کوششوں سے مدد پہنچائی اور دیگر ریاستوں میں پھنسے 10 لاکھ مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details