اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا - ملک می‍ں ویکسینیشن

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ کورونا ویکسین گزشتہ برس ہی لگ جانی چاہیے تھی۔

ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا
ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا

By

Published : Oct 23, 2021, 9:06 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پرتگیا یاترا کو جھنڈا دکھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں جو حالات پیدا ہوئے وہ کسی سے چھپے نہیں ہیں۔

ملک می‍ں ویکسینیشن کے کام میں تاخیر ہوئی ہے: پرینکا

انہوں کہا کہ امریکہ میں ویکسینیشن گزشتہ برس سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ جب ویکسین ملک میں ہی تیار ہوئی تھی تو اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ لا اینڈ آرڈر میں ملک بھر میں اتر پردیش ایک نمبر پر ہے۔ لیکن جو بھی اتر پردیش میں رہتا ہے وہ جانتا ہے، کیا حالات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی حدبندی کے بعد انتخابات ہوں گے پھر ریاستی درجہ بحال ہوگا: امت شاہ

واضح رہے کہ بارہ بنکی کے ہرکھ بازار سے پارٹی کی پرتگیا یاترا کو روانہ کرنے سے پہلے واڈرا نے کہا کہ انصاف کو کچلنے کی حکومت کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details