پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو ٹوئٹ کر کہا کہ 'نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ وقت پر امتحان، طے وقت میں رزلٹ، بغیر عدالت گئے تقرریاں، نوکریوں میں اضافہ ہو اور کنٹراکٹ کا قانون منسوخ ہو'۔
'حکومت کا رخ نہیں بدلا تو نوجوان سرکار بدل دیں گے' - سیوا ہفتہ
وزیر اعظم نریندر مودی کے 70ویں یوم پیدائش کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اب بھی آنکھیں موند کر بیٹھی رہی تو نوجوان حکومت بدل دیں گے۔
'حکومت کا رخ نہیں بدلا تو نوجوان سرکار بدل دیں گے'
انہوں نے کہا کہ 'نوجوانوں نے 'مہا ہنکار' بھری ہے۔ اب بھی حکومت آنکھ موند بیٹھی رہی اور اپنا رخ نہیں بدلا تو نوجوان اپنی حکومت بدل دیں گے۔
ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ میں 'قومی یوم بے روزگاری' لکھا ہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے بھی مودی کے یوم پیدائش کے موقع کو یوم بے روزگاری کے طور پر منارہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اس موقع کو 'سیوا ہفتہ'کے طور پر منا رہی ہے۔