کسانوں کے احتجاج میں حزب مخالف کی سیاسی جماتیں بھی پیش پیش نظر آ رہی ہیں۔
اس سلسلے میں ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی کانگریس پارٹی بھی مختلف اضلاع میں ریلی منعقد کر کسانوں سے ہمدردی حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
کسان تحریک میں سیاسی جماعتیں بھی پیش پیش وہیں سماجوادی پارٹی بھی کسان تحریک کی پُر زور طریقے سے حمایت کر رہی ہے۔
کسانوں کی حمایت میں 15 فروری 2021 کو پرینکا گاندھی میرٹھ کے سردھنہ میں کسانوں کو خطاب کریں گی۔
مزید پڑھیں:بجنور: 15 فروری کو پرینکا گاندھی کا مہاپنچایت سے خطاب
وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی بھی میرٹھ میں تحصیل سطح پر کسان ریلی منعقد کر کسانوں کی حمایت میں سامنے آ رہی ہے۔
اس کی تیاریوں کے تعلق سے مختلف سیاسی جماعتیں کے رہنما جگہ جگہ میٹنگ کر کسان تحریک کو کامیاب بنانے کی بات کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔