نئی دہلی: کانگریس کی رہنما اور اتر پردیش کی انچارج- جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج تیز بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے مراد آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کا اپنا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔
کانگریس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ مسز واڈرا گزشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں اور اس کے باوجود انہوں نے اتوار کو اتر پردیش میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا لیکن آج انہیں تیز بخار ہے جس کی وجہ سے انہوں نے جلسہ سے خطاب کرنے کے لیے اپنا پہلے سے طے شدہ خطاب منسوخ کر دیا ہے۔