مہوبہ کے میٹرنٹی ہسپتال کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'کورونا بحران میں طبی خدمات چست و درست ہونی چاہیے مگر مہوبہ میں میٹرنٹی ہسپتال کا یہ حال ہے۔ آپ نے بریلی، گورکھپور کے ہسپتالوں میں بھی بدنظمی کی حالت دیکھی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'لکھنؤ میں طبی خدمات کے اوپر بیان دینے والے وزیر اعلی کی دلچسپی ان حالات میں بہتری میں کم اور انہیں چھپانے میں زیادہ ہے'۔