اتر پردیش میں جاری چوتھے مرحلے کی پولنگ کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ' کسان بی جے پی حکومت کی اس ناانصافی کو نہیں بھولیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ' 10 فروری کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے آشیش مشرا کو ضمانت دی تھی جو اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں گزشتہ چار ماہ سے حراست میں تھے۔ اس سے ایک دن پہلے ہی تشدد میں مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ متوفی کسانوں کے رشتہ داروں نے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ Priyanka Gandhi Slams BJP Govt
متاثرہ خاندان کے اس فیصلے پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کو ٹویٹ کیا ہے"کتنی شرمناک بات ہے کہ لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کے خاندانوں کو خود سپریم کورٹ جانا پڑا اور انصاف مانگنا پڑا۔ یہ ذمہ داری حکومت کی تھی۔ لیکن بی جے پی نے وزیر کے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی۔ کسان بی جے پی حکومت کی اس ناانصافی کو نہیں بھولیں گے۔
اس کے ساتھ ہی پرینکا نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ "یوپی کے میرے پیارے بہنو اور بھائیو، آپ کو مسائل سے ہٹانے کی لاکھ کوششیں ہوں گی۔ لیکن اگر آپ کا ووٹ روزگار، روزی روٹی، اچھی تعلیم اور صحت، خواتین کو بااختیار بنانے جیسے مسائل پر ووٹ پڑیں گے تب ہی اتر پردیش کی بہتری ممکن ہے۔ ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے ذمہ داری سے ووٹ دیں۔"