اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرینکا نے یوگی کو لکھا خط، 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی - اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی

کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر مزدوروں کے لیے 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی ہے۔

priyanka gandhi sends a letter to up cm yogi adityanath, seeking permission to run 1000 buses
اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی

By

Published : May 16, 2020, 11:43 PM IST

ریاست اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار لالو اور قانون ساز پارٹی کی رہنما اردھنا مشرا مونا کی سربراہی میں ایک وفد وزیر اعلی کے دفتر پہنچا اور جنرل سیکریٹری کا خط وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کے حوالے کیا۔ وفد میں نسیم الدین صدیقی، آر کے چودھری اور شیام کشور شکلا بھی شامل تھے۔

پرینکا نے یوگی کو لکھا خط، 1000 بسیں چلانے کی اجازت مانگی

خط میں اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ اترپردیش کے لاکھوں مزدور ملک کے کونے کونے سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے مسلسل اعلانات کے باوجود پیدل چلنے والے ان مزدوروں کو محفوظ طور پر ان کے گھروں تک پہنچنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس خط میں لکھا ہے کہ صوبے میں اب تک تقریبا 65 مزدوروں کی الگ الگ سڑک حادثات میں موت ہوچکی ہے جو صوبے میں کورونا کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

پرینکا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھیجے گئے اس خط میں لکھا ہے کہ نقل مکانی کر رہے، بے گھر تارکین وطن مزدوروں کے لیے کانگریس پارٹی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے 500 بسیں غازی پور بارڈر غازی آباد اور 500 بسیں نوئیڈا بارڈر سے چلانا چاہتی ہے۔ اس کا پورا خرچ کانگریس برداشت کرے گی۔

پرینکا نے لکھا ہے کہ ملک بنانے والے مزدوروں کو ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ کانگریس پارٹی ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details