اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے پرینکا کی ملاقات - شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج

ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملاقات کی۔

پرینکا گاندھی کی ملاقات
پرینکا گاندھی کی ملاقات

By

Published : Dec 22, 2019, 7:55 PM IST

پرینکا گاندھی آج ضلع بجنور کے شہر نہٹور پہنچیں اور 20 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہلاک ہوئے دونوں افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن مدد دینے کا تیقن دیا۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر جمعہ کی نمار کے بعد این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اسی دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوگیا تھا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

اس تعلق سے پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'یہ قانون کسی بھی طرح سے ملک کے مفاد میں نہیں ہے، اس واقعہ میں جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں وہ انتہائی بری حالت میں ہیں۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔'

پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر نکتہ چین کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی جی ڈی پی کبھی اتنا نیچے نہیں گری اور یہ بل غریبوں کے خلاف ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details