اردو

urdu

By

Published : Dec 19, 2021, 6:10 PM IST

Updated : Dec 19, 2021, 6:53 PM IST

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Meets Women: رائے بریلی کی خواتین کے ساتھ پرینکا گاندھی کا شکتی سمواد

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی واڈرا بذریعہ سڑک رائے بریلی پہنچیں۔ پرینکا گاندھی نے یہاں منعقد 'شکتی سمواد' Shakti Samvad پروگرام میں خواتین سے بات چیت کی۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

اتر پردیش اسمبلی الیکشن 2022 Uttar Pradesh Assembly Election کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج ہیں اور تمام پارٹیوں حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ اسی تناظر میں اتر پردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی بذریعہ سڑک رائے بریلی پہنچیں۔

اتر پردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی واڈرا

پرینکا گاندھی واڈرا لکھنؤ سے بذریعہ سڑک رائے بریلی پہنچیں اور چُرووا مندر کے درشن کیا۔ اس کے بعد شہر کے ریفارم کلب میں منعقد 'شکتی سمواد' Shakti Samvad پروگرام میں پہنچیں۔

شکتی سمواد میں پرینکا گاندھی نے خواتین اور طالبات سے بات چیت کی۔

دراصل کانگریس صدر سونیا گاندھی گزشتہ کئی لوک سبھا انتخابات میں ضلع کی واحد پارلیمانی سیٹ پر بھاری ووٹوں سے جیت رہی ہیں لیکن خرابئ صحت کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک ضلع کا دورہ نہیں کرپائی ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں پرینکا گاندھی ضلع کی باگ ڈور سنبھال رہی ہیں۔

اس دوران اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی ریاست میں میں اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کانگریس کی جانب سے آئندہ انتخابات میں 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کا اعلان کرنے کے بعد پرینکا گاندھی ریاست کے مختلف علاقوں میں مہیلا سمواد ریلیاں منعقد کرکے متعلقہ علاقوں میں ممکنہ امیدواروں کی شناخت بھی کررہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ان ریلیوں میں خواتین کے مسائل کو نمایاں طور پر اٹھانے کے پیش نظر کانگریس ریاست میں آدھی آبادی کے ووٹ اپنے حق میں حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Last Updated : Dec 19, 2021, 6:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details