اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIT Report on Lakhimpur Kheri Violence: لکھیم پور واقعہ منصوبہ بند طریقے سے ہوا، ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پرینکا گاندھی کا ردعمل - لکھیم پور واقعہ جان سے مارنے کے ارادے سے کیا تھا

لکھیم پور معاملہ میں سی آئی ٹی کی رپورٹ SIT Report on Lakhimpur Kheri Violence آنے کے بعد کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi نے وزیر داخلہ اجے مشرا کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے لکھیم پور ڈسٹرکٹ جج کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ کسانوں کو مارنے کے ارادے سے گاڑی چلائی گئی تھی۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی نہ کہ یہ کوئی حادثہ تھا۔Lakhimpur incident was planned۔

ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پرینکا گاندھی کا ردعمل
ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پرینکا گاندھی کا ردعمل

By

Published : Dec 14, 2021, 6:58 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک پریس ریلیز جاری Priyanka Gandhi on Lakhimpur SIT Report کرکے کہا ہے کہ اترپردیش کے ضلع لکھیم پور میں کسانوں کو کار سے کچلنے کے دو ماہ بعد جانچ کر رہی ایس آئی ٹی کا کہنا ہے ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا عرف ٹینی کے بیٹے و دیگر ملزمان نے یہ جرم غیر دانستہ طور پر یا لاپرواہی میں نہیں، بلکہ جان بوجھ کر اور پہلے سے منصوبہ بند طریقے کے مطابق Lakhimpur incident was planned جان سے مارنے کے ارادے سے کیا تھا۔


پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں کسان ابتدائی دنوں سے ہی یہ بات کہہ رہے تھے کہ ریاستی وزیر داخلہ کے بیٹے نے سازش کر کے اسے انجام دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے بھی اس معاملے میں غیر جانبدارانہ طریقے سے تحقیقات کرنے کی بات کہی تھی اور سست تحقیقات پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔


انہوں نے مزید کہا ہے کی متاثرہ خاندان کے لوگ اور سچ کا ساتھ دینے والے افراد پہلے دن سے ہی مطالبہ کر رہے تھے کہ ریاستی وزیر داخلہ کو برخاست کیا جائے کیونکہ جائے حادثہ پر موجود افراد و متاثرہ اہل خانہ کا صاف صاف کہنا تھا کہ سازش کے تحت تشدد کی گئی ہے۔ لیکن ابھی تک وزیراعظم مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کے ساتھ اسٹیج شئیر کر رہے ہیں اور وہ ابھی تک اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔ وزیر داخلہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جب کہ انہوں نے اس حادثے سے کچھ دن قبل دھمکی آمیز جملوں میں کسانوں کو تنبیہ کی تھی اور سبق سکھانے کی بات کہی تھی۔


پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر ایس آئی ٹی خود کہہ رہی ہے کہ یہ جرم جان بوجھ کر اور پہلے سے منصوبہ بند طریقے کے مطابق کیا گیا تھا۔Lakhimpur incident was carried out with intent to kill، ایسے میں یہ بات بھی جانچ کا موضوع ہے کہ اس سازش میں ریاستی وزیر داخلہ کا کیا کردار تھا؟ مودی جی کی حکومت اور یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے اب تک ریاستی وزیر داخلہ پر کوئی کارروائی کیوں نہیں کیا۔


انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی جی کسانوں کو آپ کی کھوکھلی باتیں نہیں سنی ہیں۔ یہ وزیراعظم کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کو انصاف دلوائیں۔لکھیم پور کسان قتل عام کی سازش میں ریاستی وزیر داخلہ اجے مشرا کے کردار پر جانچ شروع کرائیں اور ان کو فورا برخاست کریں۔

مزید پڑھیں:Lakhimpur Kheri Violence: لکھیم پور تشدد پر سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگائی

واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری تشدد معاملے Lakhimpur Kheri Violence میں ایس آئی ٹی نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے لکھیم پور ڈسٹرکٹ جج کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ کسانوں کو مارنے کے ارادے سے گاڑی چلائی گئی تھی۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی نہ کہ یہ کوئی حادثہ تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details